پاکستان (نیوز اویل)،کیا صبح کی چائے آپ کو بیمار کرتی ہے؟ چائے پینے کا صحیح وقت اور طریقہ کیا ہے؟
۔
اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صبح کے وقت نہار منہ بیڈ ٹی لینا پسند کرتے ہیں۔ یہ بات ان کی روٹین میں شامل ہوتی ہے۔ وہ بالکل انجان ہوتے ہیں کہ ان کا یہ عمل کس قدر نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر تقریبا آٹھ گھنٹے بھوکے رہنے کے بعد خالی پیٹ چائے پی جائے تو یہ صحت پر اچھے اثرات نہیں مرتب کرتی۔ بالکل خالی پیٹ چائے پینا ہاضمے کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔
اس سے جسم میں ڈی ہائیڈریشن پیدا ہوتی ہے۔ آنتوں میں موجود مائیکروبز بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ ہاضمے کا نظام توازن میں نہیں رہتا۔ اور یہ پیٹ میں گیس بننے کا سبب بنتا ہے۔
چائے میں ٹیننز موجود ہوتے ہیں جو آئرن کو جذب نہیں ہونے دیتے۔ نہار منہ چائے پینا سر کے درد کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
دن کا آغاز خالی پیٹ چائے پینے سے کیا جائے تو یہ
بدہضمی اور پیٹ کے درد کو جنم دیتا ہے۔ چائے مختلف طریقوں سے بنائی جاتی ہے۔ کچھ لوگ چائے کی پتی کو دودھ میں ڈال کر چائے بناتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے پانی میں ڈال کر قہوے کا استعمال کرتے ہیں۔ اکثر لوگ گرین ٹی پیتے ہیں اور کچھ چائے کے قہوے میں لیموں ڈال لیتے ہیں۔
اگر دودھ والی چائے پی جائے یا چائے کے قہوے میں لیموں ڈالا جائے تو اس کی وجہ سے معدے میں تیزابیت پیدا ہوجاتی ہے۔ جب چائے میں موجود کیفین دودھ میں موجود لیکٹیک ایسڈ یا پھر لیموں میں موجود
سیٹرک ایسڈ سے ملتی ہے تو یہ پیٹ میں درد کا باعث بنتی ہے اور ہاضمے کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔
اگر آپ صبح سویرے چائے پینے کے عادی ہیں تو تیزابیت سے بچنے کے لیے آپ نیند سے جاگنے کے بعد کم از کم دو
گلاس پانی پی لیں۔ بعد ازاں مٹھی بھر بادام کھائیں۔ اس کے علاوہ آپ خشک میوہ جات کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے جسم میں پانی کی مقدار مناسب رہے گی اور غذائیت بھی برقرار رہے گی۔ اس کے بعد آپ
چائے پی سکتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ چائے کو ناشتے کے وقت کے قریب یا پھر بھرپور ناشتے کے ساتھ ہی پینا چاہیے۔ خالی پیٹ چائے پینا محض نقصان کا باعث بنے گی۔