پاکستان (نیوز اویل)، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اربوں روپے کے فنڈز لیے ہیں لیکن ان فنڈز کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ سب فرینڈز کو کہاں استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پاکستان کو غلط معلومات فراہم کی ہیں . الیکشن کمیشن کی اس رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ایک ارب چالیس کروڑ کے فنڈز نکلوائے لیکن پارٹی نے 31 کروڑ روپے سے زیادہ کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ باقی ایک ارب دس کروڑ روپوں کو کہا لگایا گیا کیونکہ اس کی کوئی معلومات ہی نہیں ہے ۔
نون لیگ کی رہنما مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کہ عمران خان نے نہ صرف چوری کی ہے بلکہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے اور لوگوں کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثبوت عمران خان کو اور ان کی پوری پارٹی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہے کیوں کہ ایسے سنگین جرم پہلے کبھی کسی پارٹی نے نہیں کئےان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر چوری کا الزام لگانے والے کا اپنا بال بال چوری میں ڈوبا ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا جھوٹا اور سازشی شخص نہیں آیا ۔
پی پی پیز کی شازیہ عطا مری نے لاہور میں کانفرنس کی اور اس میں عمران خان اور پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تمام فنڈز کی تفصیلات فراہم کریں اور ان کا عمران خان صاحب سے کہنا تھا کہ آپ نے صرف بارہ اکاؤنٹس کی بینک ڈیٹیلز ظاہر کی ہیں تو باقی اکاؤنٹ کی ڈیٹیل کہاں ہیں ۔ سوشل رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شازیہ مری نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا عمران خان تلاشی دو۔۔۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…