کیا مرد کا نصیب بیوی سے کھلتا ہے ، اور اولاد مرد کی قسمت سے ہوتی ہے۔۔۔ قرآن و سنت کی روشنی میں ان باتوں میں کتنی صداقت ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، بیوی کی وجہ سے مرد کی قسمت کھلتی ہے ہے اور بیوی کی وجہ سے مرد کے مال میں اضافہ ہوتا ہے ہے اور مرد کی قسمت سے ہی اولاد ہوتی ہے اس طرح کی باتوں کے حوالے سے لوگوں نے اپنی اپنی رائے قائم کی ہوئی ہے جس کو اپنے لحاظ سے جو بات صحیح لگتی ہے وہ اسے ماننے کے لئے تیار ہو جاتا ہے ہر کسی نے اپنے اپنے پیرامیٹرز بنا رکھے ہیں ۔

 

 

 

وہ لوگ اس طرح کے سوالات بھی بہت کرتے ہیں کہ اگر آپ کا کاروبار نہیں چل رہا تو آپ شادی کر لے تو آپ کا کاروبار چلنے لگے گا اور شوہر کو بیوی کی قسمت سے دولت ملے گی۔ اس طرح کی ہاتوں کے حوالے سے الگ الگ رائے رکھی جاتی ہے۔ بعض لوگ تو اس حد تک سوچتے ہیں کہ اگر شوہر کی ایک شادی ہوئی ہے اور اس کا کاروبار نہیں چل رہا تو اس کی دوسری شادی کے بعد اس کا کاروبار چلنے لگے گا اس لئے اسے دوسری شادی کر لینی چاہیے ۔

 

 

اگر قرآن پاک کے حوالے سے بات کی جائے تو قرآن پاک میں یہ بات صرف اس حد تک ہی گئی ہے کہ نکاح ایک بہت پاکیزہ اور اللہ تعالی کا پسندیدہ عمل ہے اور نکاح مالداری کا سبب بنتا ہے جیسے کہ ایک واقعہ ہے جب ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور گزارش کی کہ اسے کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے اس کی روزی میں اضافہ ہوجائے کیونکہ اس کی حالت فاقوں تک پہنچ چکی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو نکاح کرنے کا حکم دیا لہذا اسے یہ بات تو ثابت ہوتی ہے کہ بے شک نکاح مالداری کا سبب بنتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہی بات کہہ دی جائے آئے کہ مال آئے گا تو بیوی کی قسمت سے آئے گا اولاد ہوگی تو صرف مرد کی قسمت سے ہوگی کیونکہ قرآن پاک میں بھی ارشاد ہے کہ اولاد اللہ جو چاہتا ہے وہ دیتا ہے کسی کو بیٹا دیتا ہے کسی کو بیٹیاں دیتا ہے کسی کو دونوں دے دیتا ہے یہ اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *