پاکستان (نیوز اویل)، کیا معلوم تھا ایک دن دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گی ۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟
۔
یہ تصویر ایک نہایت خوبصورت اور معصوم سی چھوٹی بچی کی ہے جو کہ زیادہ تر افراد نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ یہ بچے دراصل وہی لڑکی ہے جو چند سال قبل خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی
بربریت کا شکار بنی۔ لیکن اس بچی کی ہمت قابل داد ہے کہ اس نے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
جی ہاں یہ سب سے کم عمر نوبل پرائز جیتنے والی ملالہ
یوسف زئی ہے۔ 1997 میں ملالہ یوسفزئی سوات میں پیدا ہوئی۔ 2012 میں جب ملالہ دہشتگردوں کے حملے کا شکار ہوئی تو اس کے بعد وہ علاج کے لئے برطانیہ چلی گئی۔ اس نے وہیں اپنی تعلیم کو جاری رکھا۔ برطانیہ نے ملالہ یوسف زئی کو شہریت بھی دے دی ہے اور وہ وہیں مقیم ہے۔
ملالہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ 2014 میں محض 17 سال کی عمر میں ملالہ کو نوبل پرائز سے نوازا گیا۔ ملالہ نے اپنی زندگی پر مبنی
ایک کتاب آئی ایم ملالہ بھی لکھی جو بہت مقبول ہوئی۔ اس کے علاوہ بھی وہ دو کتابیں لکھ چکی ہے۔ اپنی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم میں بھی ملالہ نے کام کیا ہے۔
ملالہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ بڑے بڑے پلیٹ فارمز پر ملالہ کو تقریر کے لئے بلایا جاتا ہے۔ حال ہی میں ملالہ نے ملک عصر سے شادی کی۔ وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے
جدوجہد اور کوشش جاری رکھے ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے ملالہ کو میسنجر آف پیس بھی نامزد کیا گیا۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…