کیا یہ حقیقت ہے کہ وظیفہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، اکثر لوگ وظائف کی فضیلت سے انکاری ہوتے ہیں۔ وہ یہ بات نہیں مانتے کہ وظائف فائدہ دیتے ہیں۔ ان کا اس بات پر بالکل یقین نہیں ہوتا کہ کوئی وظیفہ پڑھنے سے انسان کو کوئی فائدہ ہو سکتا ہے۔ یا وہ صحت مند ہو سکتا ہے۔ یا اس کے رزق میں برکت ہو سکتی ہے۔

 

 

 

حقیقت یہ ہے کہ وظائف میں ہم اللہ کا ذکر کر رہے ہوتے اور اللہ کا ذکر کرنے سے زیادہ فضیلت والا عمل کوئی نہیں۔ یہ ہمیشہ انسان کو فائدہ ہی پہنچاتا ہے۔ اس لیے اللہ کا ذکر جس نیت سے کیا جائے وہ دعا ضرورت پوری ہوتی ہے۔ لہذا اگر یہ کہا جائے کہ وظائف کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو یہ بات ذرا غلط ہو گئی۔

 

 

 

اگر انسان ہر نماز کے بعد دس مرتبہ بسم اللہ پڑھے اور دس مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے تو اس کے رزق میں اللہ تعالی بہت فراوانی عطا فرمائے گا۔ اللہ اس کو اپنے خزانوں میں سے بہت نوازے گا اور وہ شخص جلدی امیر ہو جائے گا۔

 

 

 

اس عمل سے رزق حلال میں برکت ہو گی۔ کاروبار میں ترقی ملے گی۔ اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو ملازمت میں آپ کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی۔ اور اللہ تعالی آپ کی تنخواہ میں برکت ڈالے گا۔ آپ کا مال چوری اور ڈکیتی سے بچ جائے گا۔

 

 

 

اگر 37 بار لا الہ الا اللہ پڑھا جائے تو آپ کا مال چوری نہیں ہوگا بلکہ اللہ کی حفاظت میں رہے گا۔ اگر آپ کو ملازمت نہیں مل رہی تو آپ رات کے وقت نماز کے بعد دو نفل پڑھیں

 

 

 

اور پھر اول آخر درود شریف پڑھنے کے ساتھ 182 مرتبہ یا لطیف کا ورد کریں۔ اس کے بعد ملازمت کے لیے دعا کریں اور سچے دل سے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالی آپ کو رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

 

 

بہت سے ایسے وظائف موجود ہیں کہ جن میں صرف اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے اور اس سے سچے دل سے دعا مانگی جاتی ہے۔ ان کو کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ ہم کسی غیر اللہ سے نہیں مانگتے بلکہ اللہ کا ذکر کر کے اللہ سے دعا مانگ رہے ہوتے ہیں۔ لہذا وظیفہ کیا جائے اور پھر سچے دل سے اللہ تعالی سے جس بھی نیت سے دعا کی جائے تو اللہ وہ دعا ضرور قبول فرمائے گا۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *