پاکستان (نیوز اویل)، کیلے سستے ہوگئے ہیں، 6 مہینے کے لئے سٹور کرلیں ۔۔ کیلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لئے ایسا کیا کریں کہ یہ بالکل بھی کالے نہ پڑیں؟
۔
کیلا ایک نہایت خوش ذائقہ پھل ہے۔ یہ ان پھلوں میں سے ہے جنہیں تقریبا تمام لوگ اور تمام عمر کے لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ یہ بہت نرم ہوتا ہے اور اسے زیادہ چبانا نہیں پڑتا۔اس لیے خاص طور پر بچے اور بوڑھے اسے شوق سے کھاتے ہیں۔
کیلا غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ آجکل مہنگائی ہو جانے کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت چونکہ بڑھ گئی ہے اس لئے کیلے بھی کافی مہنگے ہوگئے ہیں۔ لیکن حالیہ بارشوں کے بعد کیلے کی قیمت میں کافی کمی واقع
ہوئی ہے۔ بازار میں آج کل کافی مقدار میں کیلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ دکھنے میں ہی بے داغ اور بہت اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ یہ ذائقے کے اعتبار سے بھی بہت میٹھے ہیں۔ اس لئے جب تک کیلے کی قیمت کم ہو چکی ہے، اس کو زیادہ سے زیادہ کھانا چاہیے۔
کیلا بہت جلدی خراب ہو جاتا ہے۔ اس لیے ترجیح دی جاتی ہے کہ ایک دو دن سے زیادہ اس کو نہ رکھا جائے۔ اس کو محفوظ کرنے کے لئے کچھ طریقے بھی موجود ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ کیلے کو ایلومینیم فوائل سے
کور کر لیں یا صرف اس کی جڑ کو المونیم فوائل میں لپیٹ کر کسی برتن یا ڈبے میں ڈال کر رکھ لیں تو چھ ماہ تک اس کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
کیلے کو لمبے عرصے کے لئے خراب ہونے سے بچانے کے لیے
اس کو پلاسٹک کی تھیلی میں بھی محفوظ کرکے رکھ سکتے ہیں۔ کیلوں کو چھیل کر کسی بڑے ڈھکن والے برتن میں بند کر کے فریج میں رکھ لیا جائے تو بھی ان کو ضرورت پڑنے پر نکال کر استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ لمبے عرصے تک کے لئے خراب ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔
کیلا نہ صرف کھانے کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس کے چھلکے بھی بہت فوائد کے حامل ہیں۔ کیلے کے چھلکے پھینکنے سے بہتر ہے کہ اس کو چہرے پر مل لیا جائے۔ اسے چہرے کی سکربنگ ہو جاتی ہے اور جلد صاف اور چمکدار ہو جاتی ہے۔