Categories: اہم خبریں

کینسر سے بچائے، کولیسٹرول کم کرے۔۔۔ لیمن گراس کے وہ فائدے جو شاید ہی آپ کو پتہ ہوں! جانیے

پاکستان (نیوز اویل),”کینسر سے بچائے، کولیسٹرول کم کرے ۔۔ صحت کے بے شمارمسائل کے لیے لیمن گراس کا انتخاب کریں
۔
لیمن گراس ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو عام طور پر ایشیائی کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ لیموں

 

 

 

جیسی خوشبو رکھنے والی لیمن گراس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور لیموں کی نسبت ہلکا ہوتا ہے۔ اس کے پودے کی زندگی دو سال ہوتی ہے۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔
لیمن گراس میں وٹامن اے، وٹامن سی، فولک ایسڈ،

 

 

 

 

میگنیشیئم، آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، اور کوپر موجود ہوتی ہے۔ بہت سی بیماریوں کا علاج لیمن گراس کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اس کا تیل جسم کے اعضاء کی حرکت کو آسان بناتا ہے اور قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

 

 

 

کینسر جیسے موذی مرض کا علاج لیمن گراس میں موجود ہے۔ اس کے ذریعے کینسر کا علاج کیا جائے تو جسم کے نارمل سیل متاثر نہیں ہوتے۔ یہ صرف جسم کے انہی سیلز پر حملہ آور ہوتا ہے جو کینسر زدہ ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال کینسر سیلز کی افزائش کو روکتا ہے۔ یہ

 

 

 

جگر کے کینسر کو ابتدائی مراحل میں ہی روک دیتا ہے۔
لیمن گراس ایک انتہائی مفید اینٹی ڈپریسنٹ ہے۔ یہ ایسے کیمیکلز کو جسم میں خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ ڈپریشن کے خلاف محرک ہو جاتے ہیں

 

 

 

اور جسم کی اضطرابی کیفیت کو دور کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے پریشانی اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے اور اعتماد بحال ہوتا ہے۔ اس سے نیند بہتر آتی ہے اور دماغ اور جسم سکون میں رہتا ہے۔

 

 

 

لیمن گراس آنتوں کو زیادہ کولیسٹرول جذب نہیں کرنے دیتا۔ یہ بات تحقیق میں بھی دیکھی گئی ہے کہ ایسے افراد جو لیمن گراس کے تیل والے کیپسول استعمال کرتے ہیں،

 

 

 

ان کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بہت متوازن رہتی ہے جو کہ نقصان کا سبب نہیں بنتی۔
اگر روزانہ ایک کپ لیمن گراس چائے کا استعمال کیا جائے تو بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ اس سے جلد کی

 

 

 

خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ جلد صاف اور شفاف رہتی ہے۔ جلد کے مسام جراثیم اور گرد سے محفوظ رہتے ہیں۔ سر درد اور پٹھوں کا کھنچاؤ بھی لیمن گراس کے استعمال سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے

 

 

 

 

پیٹ میں اگر گیس بنتی ہو اور جلن ہوتی ہو تو یہ ہاضمہ خراب ہونے کی نشانی ہے، جس کو لیمن گراس کے استعمال سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال

 

 

 

معدے کے السر سے بچاتا ہے اور جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بخار کے علاج کے لئے اس کا استعمال انتہائی مؤثر ہے۔ اس لیے اس کو “فیور گراس” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago