کاروبار

گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے بنائی گئی نئی آٹو پالیسی میں کار ساز کمپنیوں کو ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کئی طرح کی رعایتیں دی گئیں، جس سے کاروں کی قیمت میں قدرے کمی آئی۔تفصیلات کے مطابق کاروں کی قیمتوں میں آئندہ مہینوں میں مزید کمی متوقع ہے.

کیونکہ حکومت کی طرف سے کارساز کمپنیوں پر عائد کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید کمی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ تجاویز منظوری کے بعد اسی نئی آٹوڈویلپمنٹ پالیسی برائے 2021-26 کا حصہ بنائی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید کمی سے مختلف کاروں کی قیمتوں میں 1لاکھ سے 4لاکھ روپے تک کی کمی واقع ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کارساز کمپنیوں کو اس قدر رعایتیں دینے کے بعد یہ کام حکومت کے لئے ایک امتحان ہو گا کہ کمپنیوں کی دی گئی ان رعایتوں کا کماحقہ فائدہ کاروں کے خریداروں تک پہنچے۔ ان ڈیوٹیز میں سب سے زیادہ کمی چھوٹی گاڑیوں کے لئے کی جا رہی ہے۔ آلٹو660سی سی کی موجودہ قیمت 11لاکھ 98ہزار روپے ہے۔ اس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 29ہزار 950روپے، سیلز ٹیکس میں 53ہزار 910روپے اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں 20ہزار 965روپے کمی کی گئی ہے۔ اس طرح اس گاڑی کی قیمت متوقع طور پر کم ہو کر 10لاکھ 93ہزار 542روپے کی سطح پر آ جائے گی۔اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت 14لاکھ 90ہزار 613روپے، کلٹس اے جی ایس کی نئی قیمت 19لاکھ43ہزار 625روپے، سٹی 1.3آٹومیٹک کی نئی قیمت 25لاکھ 26ہزار 843روپے کی سطح پر آنے کی توقع ہے۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

50 mins ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago