اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس کو بڑھانے کی منظوری دے دی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر چھ ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ سات سے گریڈ دس کے ملازمین کا الاؤنس چھ ہزار سے بڑھا کر آٹھ ہزار روپے کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ گیارہ سے پندرہ تک کے ملازمین کا الاؤنس چھ ہزار سے بڑھا کر بارہ ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین کا الاؤنس ڈبل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے ملازمین کے بڑھائے گئے الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ 2021سے ہوگا۔
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس کو بڑھانے کی منظوری دے دی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر چھ ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ سات سے گریڈ دس کے ملازمین کا الاؤنس چھ ہزار سے بڑھا کر آٹھ ہزار روپے کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ گیارہ سے پندرہ تک کے ملازمین کا الاؤنس چھ ہزار سے بڑھا کر بارہ ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین کا الاؤنس ڈبل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے ملازمین کے بڑھائے گئے الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔