پاکستان (نیوز اویل)، گھر میں موجود وہ 3 چیزیں کون سی ہیں جو وائی فائی کے سگنلز کو آہستہ کر دیتی ہیں؟
۔
آج کل انٹرنیٹ سروس تک رسائی حاصل کرنے کے بہت
سے طریقے آگئے ہیں۔ مختلف قسم کی ڈیوائسز مارکیٹ میں موجود ہیں جن کے ذریعے انٹرنیٹ کے سگنل حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ عام طور پر گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت کے لئے وائی فائی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پورے
مہینے کے استعمال کے بعد اس کا بل آ جاتا ہے جس کو ادا کردیا جاتا ہے۔ وائی فائی کے سگنلز میں خرابی ہو تو باآسانی شکایت درج کروا کر اسے ٹھیک کرایا جا سکتا ہے۔
کبھی کبھار نیٹ ورک کے مسئلے کی وجہ سے وائی فائی کے سگنل کمزور آتے ہیں لیکن اکثر اوقات نیٹ ورک کا مسئلہ نہیں ہوتا پھر بھی آپ کے موبائل پر وائی فائی کے سگنل کمزور آتے ہیں اور انٹرنیٹ چلنا بند ہو جاتا ہے۔
ایسے میں ہیلپ لائن پر شکایت درج کروانے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ اکثر مسئلہ ہمارے گھر میں موجود کچھ برقی مصنوعات کا ہوتا ہے جو وائی فائی کے سگنلز کو کمزور کر دیتی ہیں۔
آج کل مارکیٹ میں سمارٹ ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈیز آچکی ہیں اور بہت کم گھر ایسے رہ گئے ہیں جن میں آج بھی پرانے دور کے ٹیلی ویژن استعمال کیے جاتے ہیں۔
اگر آپ کے گھر میں پرانا ٹیلی ویژن موجود ہے تو وہ بھی ایسے سگنل خارج کرتا ہے جو وائی فائی کے سگنلز میں مداخلت کر کے انہیں کریش کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔
براڈبینڈ کے سگنلز ہر طرح کی برقی مصنوعات کی وجہ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ چاہے وہ سی سی ٹی وی کیمرے ہوں یا لائٹ وغیرہ۔ لہذا براڈبینڈ ڈیوائس کو اس جگہ پر نصب کروانا چاہیے جہاں کوئی دوسری الیکٹریکل
ڈیوائس موجود نہ ہو۔
مائیکرویو بھی براڈبینڈ کے سگنل کو متاثر کرتا ہے۔ اس لیے اپنا راؤٹر وہاں نصب کرائیں جو جگہ مائکروویو سے دور ہو۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…