گھنٹوں میں گلنے والا گوشت منٹوں میں گلائیں، چند آزمودہ طریقے !!!

پاکستان (نیوز اویل)، بکرا عید کی آمد پر لوگ بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں اور اسی میں ایک خوشی یہ بھی ہوتی ہے کہ نت نئے پکوان کھانے کو ملتے ہیں ،

 

 

 

جہاں بچے اور مرد حضرات بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں وہی عورتوں کے لئے ایک پریشانی کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ قربانی کا گوشت جلدی گل نہیں رہا اور گوشت کو گھنٹوں چولہے پر چڑھا کر رکھنا پڑتا ہے جس کی وجہ

 

 

 

سے گرمیوں کے موسم میں اور برے حال ہو جاتے ہیں ، آج آپ کو گوشت کو گلانے کے کچھ طریقے بتاتے ہیں جو کہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے ،

 

 

 

اگر آپ گوشت کو پکانے سے پہلے اس کو صاف کرکے اس کے اوپر ٹماٹر اور لیموں کا پیسٹ لگا دیں اور پھر اس کو پندرہ سے بیس منٹ تک پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد پکائیں تو وہ بہت جلدی گل جائے گا ،

 

 

 

ایک اور طریقہ جو کہ گوشت گلانے میں کافی مددگار ثابت ہوگا وہ یہ ہے کہ اگر آپ گوشت کے اوپر ادرک کا پانی لگا دیں اور اس کو کچھ دیر تک ڈھک کر رکھ دیں اور اس کے بعد پکائیں تو اس کو گلے میں بالکل بھی وقت نہیں لگے گا ،

 

 

اگر آپ نے گوشت کو گلنے کے لئے رکھ دیا ہے تو اس گوشت میں لہسن کے درمیان والی ڈنڈی ڈال دیں اور جب گوشت گل جائے تو اس کو باہر نکال دیں یہ بھی آپ کے گوشت کو گلانے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو گی ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *