پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا اور ادھر انہوں نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی ان کے گھر ایک مختصر ملاقات ہوئی جس میں چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سیاست کے حوالے سے یا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان صرف چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے گئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ بہت سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور کئی لوگ خیریت پوچھنے کے بہانے آپ کے پاس آ رہے ہیں ۔ تو اس پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کون لوگ تو عمران خان صاحب نے کہا آپ کو اچھے سے پتہ ہے میں کن لوگوں کی بات کر رہا ہوں تو اس پر ایک قہقہہ گونج اٹھا ۔
اس کے علاوہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم گھبرا نہیں رہے جس پر سب نے قہقہہ لگایا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اور وزیراعظم صاحب صرف چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے ہی ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے اس کا ملاقات کا کوئی سیاسی مقاصد نہیں تھا ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…