اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) یکم محرم الحرام کویوم شہادت حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ پرچھٹی کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں تعطیل سے متعلق ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے مشروط ہے۔دوسری جانب یوم عاشورہ کے موقع پر صوبائی دارلحکومت پشاور کو سیل کرنے ، تجارتی مراکز ایک ہفتہ قبل بند کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پشاور کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری گزشتہ روز اعلیٰ سطحی ہونے والے اجلاس میں دیدی گئی ہے
جس کے تحت نویں محرم الحرام اور د سویں محرم الحرام کے موقع پر دو دن کے لئے پشاور کو سیل کردیا جائے گا ۔ پشاور میں اضافی پولیس نفری دیگر نارمل اضلاع سے طلب کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے اور 9اگست سے ان کی تعیناتی کردی جائیگی ۔ جو کہ گیاروھویں محرم الحرام تک ہو گی۔ قصہ خوانی ، خیبر بازار ، کوچی بازار ، مینا بازار ، کوہاٹی ، سمیت اندرون شہر بازاروں کو ایک ہفتے قبل بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ پاک فوج کو الرٹ رکھا جائے گا۔
پولیس ، محکمہ صحت ، ریسیکو 1122سمیت مختلف حکومتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں یکم محرم الحرام سے منسوخ سمجھی جائیگی ۔ پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی یکم محرم الحرام سے نافذ العمل کردی جائیگی ۔