پاکستان (نیوز اویل)، اس میں کوئی شک نہیں کہ کامیابی حاصل کرنا بہت مشکل ہے لیکن کامیابی حاصل کرنے کے بعد اور اعلی مقام پر پہنچنے کے بعد بھی اپنے اندر غرور کو جگہ نہ دینا اور عاجز اور انکسار رہنا اس
سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔ اللہ جن لوگوں کو عزت دیتا ہے ان کے لئے اس عزت کو برقرار رکھنا بھی ایک بہت بڑا امتحان ہوتا ہے جس میں اکثر لوگ ناکام ہوجاتے ہیں۔
ہمیں بہت کم ایسے افراد ملتے ہیں جو کہ اتنا بڑا نام ہونے کے بعد بھی لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ رکھتے ہیں۔ ایسے افراد کی بات کی جائے تو ہمارے ملک میں سب سے پہلے جس کا نام ذہن میں آتا ہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ہیں۔
گزرتے وقت کے ساتھ ان کی کارکردگی بہترین ہوتی جا رہی ہے اور وہ دنیا بھر سے داد سمیٹ رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی اپنی ایک مداح لڑکی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر منظرعام پر آئی۔
اس تصویر میں کسی پارکنگ لاٹ کا منظر نظر آتا ہے جہاں بابر اعظم نیلے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور اس لڑکی نے بھی نیلا لباس پہن رکھا ہے اور وہ ویل چیئر پر بیٹھی ہوئی ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت منظر ہے۔ عام
طور پر بابر اعظم تصویر کھنچوانا پسند نہیں کرتے لیکن خصوصی مداح کے ساتھ ان کی خوبصورت تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لوگ بابر اعظم کے اس عمل سے بہت متاثر نظر آرہے ہیں۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…