پاکستان (نیوز اویل)، یہ دیواروں کی نمی اور نزلہ زکام دور کرتا ہے ۔۔۔ 6 سستے پودے کون سے ہیں جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنائیں؟
۔
موسم کا بدلنا ہمارے ماحول پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہماری صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ہوا میں نمی کا تناسب بھی بدلتا ہے جس کی وجہ سے بدلتے موسم کے باعث ہم اکثر بے آرامی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔
موسم کے تبدیل ہونے کی وجہ سے اگر ماحول میں نمی کا تناسب ساٹھ فیصد سے زیادہ ہو جائے تو یہ ہمارے لیے بے آرامی کی وجہ بنتا ہے اور ہماری طبیعت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اکثر ہم زیادہ گرمی محسوس کرنے لگتے
ہیں، پسینہ زیادہ آنے لگتا ہے اور گھٹن محسوس ہوتی ہے۔ اگر گرمی کے اثر کو کم کرنے کے لئے اے سی کا سہارا لیا جائے تو بہت زیادہ اے سی میں رہنا بھی جسم سے نمی کو ختم کر دیتا ہے اور ہم خشکی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ خشکی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ خاص
طور پر ان افراد کے لئے جو سانس کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ یہ خشکی انفیکشن اور الرجی کا باعث بنتی ہے۔
ہم خشکی ختم کرنے کے لیے پودے بھی لگا سکتے ہیں۔ مثلا جیڈ پلانٹ نمی خارج کرتا ہے۔
یہ گملے میں اگا کر ایسے کمرے میں رکھا جا سکتا ہے جہاں اے سی چلتا ہو۔ اس پودے سے خارج ہونے والی نمی اے سی کی وجہ سے ہونے والی خشکی سے بچاتی ہے۔
ایریکا یا بٹرفلائی پام ایسا پودا ہے جو دیکھنے میں بھی خوبصورت ہے اور ماحول سے کاربن مونو آکسائیڈ کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس کی وجہ سے خشکی اور الرجی نہیں ہوتی اور ماحول خوشگوار رہتا ہے۔
سنیک پلانٹ ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو سانس کی بیماریوں کا شکار ہیں کیونکہ یہ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھتا ہے۔
اس طرح موسم کی اثرات سے بچنے کے لئے قدرتی طور پر ہم ان پودوں کا سہارا لے سکتے ہیں جو ہمارے ماحول کو صحت مند اور خوشگوار رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔