پاکستان (نیوز اویل)، انسان اگر ذکر الہی کو اپنے معمول میں شامل کر لے تو وہ بہت سی پریشانیوں سے اور مشکلات سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔
اللہ کے ذکر کے بعد دوسری اہم چیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا ہے۔ جب توحید کا اقرار کیا جائے تو ایمان کا تقاضا ہے کہ پھر رسالت کا اقرار کیا جائے۔ یہی انسان کے ایمان کی تکمیل کی شرط ہے۔
ذکر الہی یعنی اللہ کو یاد کرتے رہنے اور اس کی حمد و ثنا بیان کرنے میں بہت برکت ہے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان اپنے پروردگار کو بھولا نہیں ہے بلکہ وہ جانتا ہے کہ اسے سب عطا کرنے والا اس کا رب ہی ہے اور وہ صبح و شام اپنے رب کی حمد و ثنا میں مصروف رہتا ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں خود فرمایا کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں لہٰذا مومنوں کو بھی چاہیے کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام بھیجیں۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا مومن ہونے کی نشانی ہے۔
ذکر الہی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے انسان کی زندگی سنور جاتی ہے اور اس کی مشکلات بے معنی ہوتے ہوتے ختم ہو کر رہ جاتی ہیں۔
ایک روایت کے مطابق ایک شخص حضرت علی کے پاس آیا اور ان سے فرمایا کہ مجھے کچھ عطا کریں۔
حضرت علی کے پاس اس کو دینے کے لئے اس وقت کچھ نہ تھا تو انہوں نے دس مرتبہ درود پڑھ کر اس شخص کی ہتھیلی پر پھونک دیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ درود کی کتنی فضیلت ہے۔
یہ وظیفہ جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی طاقت میں نہیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے، اس وظیفے کا ورد کیا جائے تو اللہ تعالی مصیبتوں کو ٹال دیتا ہے اور اور کثیر مقدار میں رزق دیتا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…