فیشن کرنا کوئی آسان بات نہیں کیونکہ آنے والا ہر نیا فیشن ہر نیا ٹرینڈ اپنانے کے لئے آپ کے پاس ڈھیر سارے پیسے ہونے چاہیئے۔ جوتے بنانے والی کمپنیاں بھی نت نئے خوبسورت فیشن نکالتی رہتی ہیں اور ان کو منفرد رکھنے کے لئے سونے اور ہیرے جواہرات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں ۔
کیٹ مڈلٹن کے پہنے گئے یہ جوتے جمی چھو کمپنی کے ہیں، جن کی کل قیمت 122 کروڑ روپے ہے اور یہ انہوں نے اپنی شادی کی پارٹی میں پہنی تھی۔ اس میں ہیرے اور سونے کے پانی سے ڈیزائن بنایا گیا ہے جبکہ خالص سچے موتیوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
دنیا کی یہ سب سے مہنگی سینڈل مشہورِ زمانہ ’’جادا دبئی‘‘ اور ’’پیشن جیولرز‘‘ نے شراکت سے تیار کی ہے جسے ’’پیشن ڈائمنڈ شوز‘‘ کا برانڈ نام دیا گیا ہے اور ان جوتوں کی قیمت 3 ارب 86 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس میں سونے کی پتری اور 100 سے زائد چھوٹے ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔
دبئی کی کمپنی جادا دبئی دنیا میں مہنگے اور سب سے الگ جوتے بنانے میں مشہور ہے انہوں نے 100 کروڑ کے یہ جوتے تیار کئے جسے دبئی کے شیخ حمدان کی بیگم نے سب سے پہلے خریدے تھے۔
یہ جوتے اٹلی کی کمپنی نے بنائے ہیں جن کی قیمت 145 کروڑ روپے ہے اس کا کوور اور ہیلز بھی سونے کے سخت دھاتی مٹیریل سے بنائی گئی ہیں۔ ان جوتوں کا نام Antonio Vietri’s Moon Star ہے۔
کیٹ مڈلٹن کے پہنے ہوئے یہ جوتے 78 کروڑ روپے کے ہیں جن میں ہیرے کی پتریاں لگائی گئیں ہیں جبکہ سائیڈ کی پٹیوں کو سفید سیفائر کورل نامی قیمتی پتھر سے تیار کیا گیا ہے۔