100 گنڈے اور 100 چھتر اب صرف۔۔۔۔۔۔۔۔ مریم اورنگزیب کا عمران اینڈ کمپنی پر بڑا وار!

پاکستان (نیوز اویل)، سیاست میں گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کرنے کا رواج ہی بن گیا ہے جس پر پورا اترتے ہوئے مریم اورنگزیب کا نیا بیان سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ سو گنڈے یعنی پیاز اور سو چھتر عمران خان کے لیے ہی ہیں اور اب یہ صرف عمران خان کا ہی مقدر ہیں ،

 

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے اور فواد چوہدری بھی اپنی زبان کو قابو میں رکھیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور اس کے ساتھ کھلواڑ نہیں

 

 

 

کرنے دیں گے ، مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تو اپنی زبان سے اعتراف کیا ہے کہ وہ اتنے نااہل ہیں کہ چار سال وہ اداروں کی اور اسٹیبلشمنٹ کے مدد لیتے ہیں لیکن پھر بھی وہ ملک کو نہیں سنبھال سکیں ،

 

 

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ ہی آئین کی پاسداری کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے اور عمران خان جو ہر مرتبہ فوج کو بیچ میں گھسیٹ لیتے ہیں وہاں سے منع ہو جائیں اور عمران خان اب مہربانی کرکے فوج کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو بھی بخش دے اور ان کو سیاست میں گھسیٹنا بند کریں ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *