اہم خبریں

بریکنگ نیوز، اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا

بریکنگ نیوز، اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیااسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کا ہمسایہ ملک انڈیا یتیم ہو گیا کورونا کے باعث اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا کورونا نے دنیا بھر کی طرحانڈیا میں بھی خاصا جانی و مالی نقصان کیا ہے اور اس کورونا وائرس کی وجہ سے اب بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انڈیا میں ماضی کی ایک نامور صحافی جو بالی وڈ اور ہالی وڈ کی نامور شخصیات کے ساتھ اٹھتی بیٹھتی تھیں ان کا لندن کے ایک کیئر ہوم میں کووڈ 19 سے انتقال ہو گیا ہے۔گلشن ایونگ کیعمر 92 برس تھی اور ان کا لندن کے علاقے رچمنڈ کے ایک کیئر ہوم میں انتقال ہوا ہے۔بی بی سی سے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی بیٹی انجلی ایونگ نے کہا ’جب انھوں نے آخری سانس لی تو میں ان کے پاس تھی۔

عمر رسیدہ ہونے کے باوجودان کو پہلے سے کوئی اور بیماری لاحق نہیں تھی۔‘گلشن ایونگ نے 1966 سے 1989 تک انڈیا کے دو مشہور میگیزین ’ایوز ویکلی‘ اور فلم رسالہ ’سٹار اینڈ سٹائل‘ کی مدیر کے طور پر کام کیا اور وہ اپنے آپ میں ایک معروف شخصیت یاسیلیبریٹی تھیں۔نوبل انعام یافتہ ادیب وی ایس نائپول نے اپنی کتاب ’انڈیا: اے ملین میوٹنیز نوو‘ میں گلشن ایونگ کو ’انڈیا کی مقبول ترین مدیر‘ بتایا ہے۔

گلشن ایونگ کے نامیہ ریکارڈ درج ہے کہ وہ انڈیا کی واحد ایسی صحافی ہیں جنھیں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے سب سے طویل دورانیے کا انٹرویو دیا تھا۔’ایوز ویکلی‘ نامی میگزین کی مدیر ہوتے ہوئے انھوں نے بہت سے نوجوان صحافیوں کو تربیت دی اور جیسے جیسے 1970 کی دہائی میں انڈیا میں ’فیمنسٹ موومنٹ‘ حقوق نسواں سے متعلق مہم پروان چڑھی انھوں نے بدلتے وقت کے حساب سے میگزین کو چلانے کی ذمہ داری سنبھالے رکھی.

سٹار اینڈ سٹائل فلمی میگزین کی مدیر کے طور پر ان کی بالی وڈ اور ہالی وڈ کی عظیم شخصیات اور نامور سٹارز سے دوستی تھی۔ ان کے بارے میں لکھتی تھیں اور ان کے ساتھ پارٹیاں کرتی تھیں۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago