افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اور مؤثر انتظامیہ قائم کی جائیگی ،ذبیح اللہ مجاہد

کابل (این این آئی)طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اور مؤثر انتظامیہ قائم کی جائے گی۔افغان میڈیاکے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ حکومت کی خواتین کی وزارت خواتین کی نام نہاد انتظامیہ تھی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کیلئے انتظامیہ اسلامی اصولوں کے فریم ورک

میں بنائی جائیگی اور اس انتظامیہ کو کسی وزارت یا وزارت کی سب ڈویڑن کا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ماضی میں خواتین کی وزارت نے افغان خواتین کی زندگی کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا،وزارت ہونے کے باوجود دیہی علاقوں میں خواتین بنیادی حقوق سے محروم رہیں جبکہ اب افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اورمؤ ثر انتظامیہ قائم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *