اہم خبریں

حکومت کا قبلہ درست یا گھر جائےگی۔۔ جمعہ کے دن پورے پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ آخر کاربڑا اعلان کر دیا گیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کمرتوڑ مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف جمعہ کوملک بھرمیں مظاہر ے ہوں گے، عوا م سے اپیل کرتا ہوں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کے سروں پر پچاس ہزار ارب قرضے کا پہاڑ لاد دیا اور اب حکومت گیس کی قیمتوں میں بھی تیس سے چالیس فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago