اہم خبریں

انالله وانا اليه راجعون۔۔پورا ملک افسردہ پاکستان کے ایک اور سنیئر ترین اداکار انتقال کر گئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر فنکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق، اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے،جن کا بتانا ہے کہ اداکار کا انتقال امریکا میں ہوا۔

اہل خانہ ذرائع کےمطابق، طلعت اقبال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے، بتایا جارہا تھا کہ طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پرتھے ۔اس حوالے سے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ طلعت اقبال کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹی بہن کا دو ہفتے قبل انتقال ہوا تھا، چھوٹی بہن کے انتقال کے بعد والد صاحب کی بھی طبیعت خراب ہوگئی، والد 10 دن سےزیرعلاج تھے۔خیال رہے کہ طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے جبکہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔طلعت اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد الرحمٰن میں ہوگی اور تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago