اہم خبریں

رہائشی پتہ کی موجودگی سے اب تک کئی جابیں چلی گئیں۔۔ کیا شناختی کارذ تبدیل ہونے والا ہے

مسلم لیگ( ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ کو مخفی کرنے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کا نظام ریاستی خدمات کی ادائیگی میںاہمیت کا حامل ہے، نادرا کو ہدایت کی جائے کہ شناختی کارڈ کا نمونہ تبدیلی کیا جائے،

شناختی کارڈ پر موجود رہائشی پتا سمیت اہم معلومات کو مخفی رکھا جائے، متعلقہ معلومات صرف اتھارٹی کے کارڈ میں ہو نہ کہ کارڈ پر آویزاں، بدقسمتی سے شرپسند عناصر تخریبی گروہ ان معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں،

دور دراز علاقوں کے حالات دیکھیں تو پتا چلتا ہے کئی شہریوں کو اس وجہ جان گنگوانا پڑی، قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو کسی بھی علاقہ میں سکونت اختیار کرنے کا حق دیتا ہے، شناختی کارڈز پر موجود پتا کئی جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago