اہم خبریں

نا اہلی،جھوٹ،یوٹرن کی تکون پر مشتمل حکومت نے ملک کو تنزلی کا شکار کر دیا، ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم بھی نہیں اٹھایا، سراج الحق

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے حکومت کا چوتھا سال چل رہا ہے لیکن ابھی تک ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم بھی نہیں اٹھایا۔زندگی میں اگر سکون چائیے تو دلوں میں اللہ کے خوف کا چراغ جلانا ہو گا ۔ملک کی حقیقی کامیابی وترقی کا راز صرف اسلامی نظام میں پنہاں ہے ۔نظریہ اسلام ہی اساس پاکستان ہے ۔سیکولر ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔نا اہلی،

جھوٹ،یوٹرن کی تکون پر مشتمل حکومت نے ملک کو تنزلی کا شکار کر دیا ۔ملک کا قرضہ آسمان کی بلندیوں سے اوپر جا چکا ہے۔بے روزگاری سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہیں ۔جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں یوتھ کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرئے گی،جماعت اسلامی ہی عوامی حمایت کے ذریعے ملک کو کھویا ہوا مقام واپس دلا سکتی ہے ۔عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت مخالف تحریک میں تیزی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت موقع پر کارکنان ،اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔جہاں پر غریب اور امیر کے لیے ایک قانون ہو، جہاں عدل و انصاف میرٹ پر ہو ،جہاں مزدور دن بھر کام کر کے پریشان نہیں خوشحال ہو جہاں کا کسان بھوکا نہ سوئے جہاں کرپشن کا خاتمہ ہو اور چور چوری کرنے کی جرات نہ کرئے ۔جماعت اسلامی کا ایجنڈا فرد کی نہیں نظام کی تبدیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اسلامی نظام کی خاطر جدوجہد کریں گے۔حکومت فوری طور پر شریعت سے متصادم قانون سازی اور قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں ، ظالمانہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو ڈپریشن کا مریض بنا دیا ہے۔ قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا جو ہمارے خطے میں باقی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں 24 فیصد تعلیم یافتہ افراد بے روزگار ہیں، افسوس ناک صورت حال ہے کہ ہائی کورٹ میں چپراسی کی ایک سیٹ کے لئے ایم فل ڈگری یافتہ سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد نے درخواست دی۔ کیا اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں اس صورت حال سے نا واقف ہیں؟۔امیر جماعت نے کہا کہ ملک ریورس گیر پر جبکہ مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن ٹاپ گیر میں ہیں، وزیر اعظم کے سب دعوے اور وعدے تین سال میں فزا میں تحیل ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب تبدیلی لانے کا وقت ہے نہ استطاعت ہے ۔قوم نے سب کو آزما لیا اب جماعت اسلامی واحد اور بہترین آپشن ہے ۔ملک میں سوچ و عمل کے انقلاب کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے، حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اپنے وعدے پر عمل کب کریں گے حکومت آئی ایم ایف کو نو مور کہنے کی جرات پیدا کرئے۔بعد ازاں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔شاہ اویس نورانی سے موجودہ سیاسی صورت حال میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر مہمان سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago