اہم خبریں

کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کا سمگل شدہ مال پکڑوانے والے ملازم کو نوکری سے نکال دیا

اسلام آباد(آن لائن)کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کے سمگل شدہ مال پکڑوانے کے عوض مخبری کرنیوالے چھوٹے ملازم کو کمیشن مانگنے کی پاداش میں نوکری سے برخاست کروا دیا۔متاثرہ ملازم نے چیئرمین ایف بی آر سے انصاف کی اپیل کردی ہے ۔کسٹمز انٹیلی جنس کے سابق ملازم سید عامر شبیر نے چیئرمین ایف بی آر کے نام لکھی جانیوالی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے انہیں 9نومبر 2020ء کو کہا کہ وہ مخبری کرکے سمگل شدہ مال پکڑوائے اور اس میں سے سرکاری سطح پر اسے بطور انفارمر رقم دوں گا جس پر عامر شبیر ٹرک نمبر ٹی کے جے 438 کے آنے کی اطلاع دی تو اسے پکڑ کر کروڑوں روپے کا سمگل شدہ مال برآمد کرلیا گیا تاہم چند دن بعد دوسرا ٹرک ٹی کے جے500 بھی پکڑوایا اور اس میں سے بھی کروڑوں روپے کا سامان برآمد کیا گیا ۔جب دونوں ٹرک پکڑے گئے تو عامر شبیر نے مذکورہ ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید سے مخبری کی رقم کا تقاضا کیا تو اس پر مذکورہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ان کے خلاف من گھڑت اوربے بنیاد کیس تیار کیا جس میں کہا گیا کہ عامر شبیر بھتہ کا تقاضا کررہا ہے اور اس پر سائل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔عامر شبیر کے مطابق اب ان پر آئے روز جان لیوا حملے بھی ہورہے ہیں اور کسی بھی انکوائری میں پیش ہونے سے پہلے ڈرایا دھمکایا بھی جارہا ہے ۔ایف آئی اے ، نیب اور ایف بی آر میں متعدد انکوائریز زیر سماعت ہیں جن کی پیروی سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔عامر شبیر نے اپیل کی ہے کہ سرکاری سطح پر مخبری کرنیوالے کسی بھی شہری یا ملازم کو پندرہ فیصد دیا جاتا ہے اور مجھے رقم دینے کی بجائے نوکری سے ہی نکال دیا گیا ،میری اپیل ہے کہ میرے کیس کو ری اوپن کرکے غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago