اہم خبریں

پاکستان اور آئی ایف ایم کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایف ایم کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ،سیکرٹری وزارت خزانہ،چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں ۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام رواں مالی سال کے دوران معاشی اہداف کا جائزہ لیں گے۔بجٹ میں رکھے گئے ٹیکس اہداف، معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ یہ

چھٹے اور ساتویں دور کے مذاکرات کا آغاز ہے ۔چیئرمین ایف بی آر آئی ایم ایف حکام کو محصولات کے اہداف پر بریفنگ دیں گے۔ سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف حکام کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ مذاکرات رواں ہفتے تک جاری ر ہیں گے۔ آئی ایم ایف حکام توانائی شعبے کے گردشی قرضہ کا بھی جائزہ لیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago