اہم خبریں

’’پاکستان کے سونے اور چاندی کے نادر ونایاب سکے جن کی قیمت اب لاکھوں میں ہے‘‘

اسلام آباد (تحریر:شکیل احمد خان میو)ہمیں بطور پاکستانی اپنے ملک کی کرنسی اور سکوں کی تاریخ اور ویلیو سے کم از کم اتنی آگاہی ضرور ہونی چاہیے کہ اگر کبھی کوئی مہنگا کرنسی نوٹ یا سکہ اتفاق سے آپ کے ہاتھ لگ جاۓ تو آپ اسے عام چیز سمجھ کر اپنی کم علمی کے باعث ہاتھ سے نہ گنوا دیں۔آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے پاکستان کے کچھ سکے اتنے نادرونایاب اور مہنگے ہیں کہ

آپ شاید کبھی انہیں خرید بھی نہ پائیں۔۔ خاص طور پر پاکستان کا سونے 3000 روپے مالیت کا سکہ جو 1976 میں پاکستان کے قومی اور انتہائی نایاب جانور مارخور پر جاری ہوا۔ تین تولے سونے کا یہ سکہ انتہائی نایاب ہے۔یہ سکہ خاص طور سے برطانیہ سے بنوایا گیا تھا جس کی تعداد تقریبا ایک 1000 کے قریب تھی۔ اب سکے کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 4 سے پانچ لاکھ روپے ہے۔ دوسرا 1000 روپے مالیت کا نایاب سکہ سونے کا سکہ 1977 میں Islamic Summit 1974 sکے موضوع پر جاری گیا۔برطانیہ سے بنوایا جانے والایہ سکہ بھی تقریبا صرف ایک ہزار کی تعداد میں جاری کیا گیااب اس سکے کی مارکیٹ ویلیو 3 سے 4 لاکھ روپے ہے، پاکستان کا تیسرا 500 روپے مالیت کا نایاب سونے کا سکہ 1977 میں قائداعظم محمد علی جناح کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر جاری کیا گیا۔ایک 1000 کی محدود تعداد اور پونے پانچ گرام وزن میں جاری کیا جانے والا یہ بھی خصوصی طور پر برطانیہ سے بنوایا گیا۔اس سکے کی مارکیٹ ویلیو بھی اس وقت 2 سے 3 لاکھ روپے ہے۔ چوتھے نمبر نایاب سکے کا درجہ رکھنے والا سکہ علامہ محمد اقبال کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر 1976 میں جاری گیا۔500 روپے مالیت اور ایک ہزار کی محدود تعداد کے ساتھ یہ سکہ بھی دو سے 3 لاکھ روپے مارکیٹ ویلیو رکھتا ہے۔ اس لسٹ میں پانچویں نمبر آنے والا سکہ 1977 میں جاری ہونے

والا 20 گرام چاندی کا سکہ ہے جو Islamic Summit 1974 کے موقع پر 4000 کی محدود تعداد میں جاری گیا۔واضح رہے کہ پہلے تمام سکوں کی طرح یہ سکہ بھی حکومت برطانیہ سے بنوایا گیا۔۔اب اس سکے کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 20 ہزار روپے ہے۔ پاکستان کے قومی پرندے چوکور پر1976میں جاری ہونے والا سکہ اس لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہے۔

یہ سکہ بھی اس وقت تقریبا 15 سے 20 ہزار روپے کی مارکیٹ ویلیو رکھتا ہے۔دریاۓ سندھ میں پاۓ جانے والے نایاب مگر مچھ پر جاری ہونے والا 150 روپے کا چاندی کا سکہ بھی پاکستان کا ایک نایاب سکہ تصور کیا جاتا ہے۔اڑھائی تولے چاندی کے اس سکے کی مارکیٹ ویلیو بھی تقریبا 20ہزار روپے ہے۔علامہ اقبال کی صد سالہ یوم پیدائش پر 1976 میں 100 روپے مالیت چاندی کا ایک

خوبصورت سکہ محض 4000 کی محدود تعداد میں حکومت برطانیہ سے بنوایا گیا۔۔ جو اب کافی نایاب ہو چکاہے۔۔ اب اس سکے کی مارکیٹ ویلیو بھی 15 سے 20 ہزار روپے ہے۔ نویں نمبر پر پاکستان کا قیمتی اور نایاب سکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر 1977 میں جاری کیا گیا۔۔ اس 100 روپے مالیت کے سکے کی

قیمت بھی اب مارکیٹ میں 15 ہزار سے بیس ہزار روپے ہے۔لیکن بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ان تمام سکوں میں سے آدھے سکے بھی پاکستان میں موجود نہیں۔۔ بلکہ غیر ملکی قدردانوں نے ان کو مہنگے داموں خرید کر اپنی کولیکشن کی زینت بنا لیا اور پاکستان کی یہ خوبصورت اور نایاب تاریخ ہماری نئی نسل کو میوزیم میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago