مہنگائی کے خلاف ملک میں احتجاج کرنا جرم بن گیا

سرگودھا(این این آئی)ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا اب جرم بن گیا- مہنگائی کے خلاف احتجاج میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر کو پولیس نے پیش کر کے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ دو ملزمان نے عبوری ضمانت کروا لی

تاہم مسلم لیگ ن نے 8 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف احتجاج ریلی کا اعلان کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کلورکوٹ میں بڑھتی ہوئی منہگائی، بے روز گاری اور ٹیکسوں میں بھرمار سے معاشی قتل کے خلاف شہریوں نے گھروں سے روٹیاں اٹھائے دھوبی چوک میں جمع ہو کرشدید احتجاج کیا اورحکومت مخالف نعرے بازی کی جس پر پولیس تھانہ کلورکوٹ نے پانچ نامزد ابوہریرہ، محمد فاروق،جمال دین،اکمل عرف اکو،رانا لیاقت اور 15/20 نامعلوم مظاہرہن کے خلاف زیر دفعہ141/143/145/149/341/290/505ت پ مقدمہ درج کر لیا۔جس میں گرفتار تحصیل صدر مسلم لیگ ن رانا لیاقت کو پولیس نیعدالت پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ دو ملزمان ابو ہریرہ اور رانا فاروق نے عبوری ضمانت کروالی اور مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف 8 اکتوبر بروز جمعہ میلاد چوک تا فوراہ چوک پرامن احتجاجی ریلی کا اعلان کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *