اہم خبریں

افغانستان کا نابینا ایتھلیٹ قوت بینائی والوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم

کابل(این این آئی)افغان صوبے ہلمند سے تعلق رکھنے والے قوت بینائی سے محروم ایتھلیٹ ولی محمد نوری لندن ریس میں حصہ لے کر قومی وبین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔افغان میڈیارپورٹس کے مطابق

ولی محمد نوری ہلمند میں ہونے والے بم دھماکے میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے لیکن اب ولی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک مشہور کھلاڑی کی حیثیت سے کارنامے سر انجام دینے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ نوری لندن میں ہونے والی سیمی میراتھن ریس میں 1000 قوت بینائی رکھنے والے ایتھلیٹ کے ساتھ حصہ لیں گے جب کہ لندن میں سیمی میراتھن ریس کا انعقاد آئندہ دنوں 10 اکتوبر کے روز کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی محمد اس سے قبل بھی کئی ریس میں حصہ لینے کے ذریعے افغانستان کے لیے کئی کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوری گزشتہ ایک ماہ سے ٹرینر سے پریکٹس لے رہے ہیں اور اب 10 اکتوبر کو افغانستان کے لیے ایک اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوری اور دیگر ایتھلیٹ 10 اکتوبر کو 21 کلو میٹر تک دوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago