ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان دنیا میں سب سے آگے،عالمی بینک کا بھی اعتراف

کراچی(این این آئی)ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ٹھوس اقدامات پر عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے آگے ہے۔کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے بھرپوراقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، موسمیاتی اثرات سے متعلق انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن میں مسلسل بہتری

آئی ہے، مالی سال2021 میں پاکستان نے سی سی بی کا 365۔1ارب ڈالرہدف حاصل کیا۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان نے دنیا بھرمیں کلائمٹ کوبینیفٹ کے تحت سب سے زیادہ ماحول دوست اقدامات کیے، ماحول سازگاربنانے کے61فیصد اقدامات موسمیاتی اثرات کم کرنے کے لیے کیے گئے، پاکستان نے سی سی بی کے تحت 39 فیصد اقدامات ماحول کو سازگار بنانے کے لیے کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *