اہم خبریں

سعودی عرب کا ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

ریاض(این این آئی) سعودی ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ورک ویزا، رہائشی پرمٹ رکھنے والے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطاق

سعودی حکومت نے سفری اجازت کے حامل ممالک کے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، اور سعودی ایوی ایشن گاکا نے کہا ہے کہ ورک ویزا، رہائشی پرمٹ رکھنے والے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے ایئرلائینز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں ہدایت جاری کی ہے کہ ایئرلائنز مسافروں کی منظور شدہ ادارہ قرنطینہ سہولیات میں سے کسی ایک پر تصدیق شدہ بکنگ کا ثبوت یقینی بنائیں، جہاز پر سوار ہونے اور بورڈنگ کارڈ سے قبل کیو آر کارڈ دکھائیں، تمام ایئرلائنز کیلئے آرائیول پلیٹ فارم پر مسافروں کی رجسٹریشن کی تصدیق ضروری ہے، ایسے مسافروں کو ادارہ جاتی قرنطینہ سے مستثنی قرار دیا جائے گا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سعودی عرب کی پابندی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago