اہم خبریں

بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانے کی شرح میں 669 فیصد اضافہ

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے 26 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں منگوالیں۔یہ گذشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی

سے 669 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ سال جولائی تا ستمبر تین کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق جولائی 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 12 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار ڈالرز اور جولائی 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات ایک کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھیں۔اسی طرح اگست 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات 14 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھا۔رواں سال ستمبر میں گاڑیوں کی درآمدات 16 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات دو لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق حکومت مہنگی اور لگڑری گاڑیوں کی درآمدات روکنے کیلئے مختلف اقدامات پر کام کررہی ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago