اہم خبریں

دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عثمان بزدار کاپنجاب کے تمام وزیروں ، مشیروں اور معاونین کو نئی کاریں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاریاں ، سمری ارسال کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق صوبائی وزراء کے لیے نئی کاریں خریدنے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق محکمہ خزانہ کے مطابق کابینہ میں شامل 37

وزراء میں سے 36 کے لیے نئی کاریں خریدی جائیں گی۔سمری کے متن کے مطابق 5 معاونین خصوصی اور 5 اسپیشل اسسٹنٹ کو بھی نئی کاریں ملیں گی، نئی کاریں خریدنے کے لیے 16کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو گی۔محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سمری منظور ہوتے ہی نئی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیں گے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago