اہم خبریں

پٹرول کی قیمت 300 روپے اور ڈالر 250 روپے تک جائے گا، حیران کن دعویٰ

کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سعید غنی اور مرتضی وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی

نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بتائیں، انہوں نے لکھا کہ پیٹرول 10.49 روپے مہنگا ہوکر 137.79 فی لیٹر ہوگیا، ڈیزل 12.44 روپے مہنگا 134.48 فی لیٹر ہوگیا، مٹی کا تیل 10.95 روپے مہنگا 110.26 فی لیٹر ہوگیا۔سعید غنی نے تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ایسی منحوس حکومت ہے اس میںغریب، مڈل کلاس سرمایہ دار سب ہی مصیبت میں ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پٹرول کی قیمت اڑھائی سو سے تین سو روپے جبکہ ڈالر کو یہ لوگ اڑھائی سو تک لے کر جائیں گے، انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا، جس کا زریں قول ہے کہ سکون تو قبر میں ملے گا۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ روک سکو تو روک لو مہنگائی آئی رے، یہ پی ٹی آئی ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago