جشن عید میلاد النبیۖ ،حکومت کا قیدیوں کی 90 روز کی سزا معاف کرنے کا اعلان

اسلام آباد( آن لائن) جشن عید میلاد النبی کے موقع پر حکومت نے ملک بھر میں قیدیوں کی 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کر دیا ۔ وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکریٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیشن کے مطابق عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی، عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *