اہم خبریں

برکت کیسے آئے ؟ ہرچیزمیں برکت کا بہترین وظیفہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیارے پیغمبرﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھتا ہے ،تین مرتبہ سورۃ الفلق پڑھتا ہے اور تین مرتبہ سورۃ الناس پڑھتا ہے ۔ یہ پڑھنا اس کیلئے کافی ہوجاتا ہے اور اس کی کفالت کرے گا پیارے حبیبﷺ نے اپنی امت پر کس قدر احسان کیا ۔ آسان سہل آیات ہم کو

بتائیں یہ ہماری کفالت کیلئے کافی ہوجائیں گی ۔ آج ہرشخص پریشان ہے کس چیز کو لیکر اپنے معاملات کولیکر اپنی زندگی کو لیکر جو پیغامات پیارے حبیبﷺ نے ہمیں بتائیں کیا ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔ کس قدر خوبصورت جس کے ذریعے سے ہم ہر طرح کا نفع حاصل کرسکتے ہیں۔ آج ہم ان سے بے خبر ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پیارے حبیبﷺ کے بتائے ہوئے ہر عمل کواپنانے والا اور اپنا کر عمل کرنے والا بنائے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں، ہر تکلیف و آزمائش اور سہولت وخوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیے پریشانیوں اورمصائب کا حل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا، اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و استغفار کے ذریعے بھی متوجہ ہوں اور اپنے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیجیے، اور اللہ تعالیٰ کو اپنے مسائل کے حل کا وکیل بنادیجیے، اللہ تعالیٰ کبھی آپ کا سہارا نہیں چھوڑیں گے۔ عاملوں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین و توکل میں بھی کمی آتی ہے، اس کےبجائے درج ذیل

ہدایات پر عمل کیجیے۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے اور اسے مضبوط کرنے کی ہر انسان کو ضرورت ہے، اگر نمازوں کی پابندی نہیں ہے تو پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام کیجیے، نمازوں کے بعد دعائیں بھی کیجیے اور استغفارکی کثرت کریں، نیز درج ذیل اعمال کا اہتمام کریں:1۔ سورہ واقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ

پڑھنےکا اہتمام کریں ۔2۔ فجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں گے:اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشوری: ۱۹)3 ۔۔ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:”اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ”.نیز حسبِ توفیق صدقہنکالنے کا معمول بنالیجیے، اگر پہلے سے معمول ہے تو اسے جاری رکھیے، اور بہتر یہ ہے کہ صدقہ یا تو دینی طلبہ پر خرچ کیجیے، یا اپنی ضرورت مند بہنوں پر,ان شاء اللہ اللہ رب العزت آپ کے مسائل حل فرمادیں گے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago