اہم خبریں

پاکستان کل ورلڈ چمپئن ٹیم کی طرح کھیلا میں نے آج سے پہلے کسی پاکستانی ٹیم کو ایسے کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا ، ہربھجن سنگھ نے بھی اعتراف کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)آج سے پہلے کسی پاکستانی ٹیم کو اس طرح کھیلتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کل کے کھیل نے مجھے حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ کھیل میں بابر اعظم نے بہترین کپتانی کی ہے

اور وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں بھی شمار ہوتے ہیں اور انہوںنے اسے ثابت بھی کیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان ٹیم کل کھیلی ہے ، خصوصاً بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنر شپ شاندار رہی انہوں نے بھارتی بائولرز کو میچ میں واپسی کا ایک موقع بھی نہیں دیا میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس سے 100فیصد متفق ہوں ۔ دوسری جانب پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورمائوں کا غرور خاک میں ملادیا دس وکٹوں کیساتھ بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔ کچھ روز قبل بھارتی کھلاڑی ہر بھجن سنگھ نے مغرورانہ انداز میں کہا تھا کہ پاکستان کا کوئی چانس نہیں ، بھارتی ٹیم جیت کر اپنی روایت برقرار رکھے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو طنز کا نشانہ بنایا تھا۔بھارتی میڈیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے مغرورانہ انداز میں کہا کہ میں نے شعیب اختر کو بولا ہے کہ پاک بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے۔ پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔دوسر ی جانب بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی تلاش شروع کر دی ہے اور ان سے دیے گئے بیان پر آکر معافی مانگنے کا بھی کہا ہے ۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی بھارتی ٹیم کی ہار کے بعد صحفے کے غائب ہیں ۔ جبکہ کچھ صارفین نے ان کی میمز بھی بنا ئی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے شاہینوں نے دس وکٹوں سے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور عبرتناک شکست دی تھی ۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago