”3 الائچی کے دانوں پر اللہ کا یہ نام پڑھ کر کچن میں رکھو“

آج کا یہ عمل ہرفرد کے مجرب و اکسیر عمل ہے اس عمل سے ہر طرح کا فائدہ حاصل کیاجاسکتا ہے بہت ہی خوبصورت عمل ہے انشاء اللہ تعالیٰ اللہ پاک اس عمل کے ذریعے آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔صرف اور صرف 3 الائچیوں پر یہ عمل کرنا ہے اور اس کی افادیت آپ کو نہایت ہی حیران کر دے گی۔الائچی کے تین دانے لے لیجئے اور تین بار درود ابراہیمی پڑھئیے اور اس کے بعد ایک ہزار بار یَا حَیُّ یَا قَیُّوم پڑھ لیجئے اور پھر آخر میں تین بار دوبارہ درود پاک پڑھ لیجئے اور ان دانوں پر پھونک مار دیجئے یا حی یا قیوم کا مطلب ہمیشہ زندہ رہنے والا سب کو قائم رکھنے والا اور تھامنے والا ہے یہ اللہ پاک کے مبارک ناموں میں سے دو نام ہیں اور اسے علماء اسم اعظم بھی کہتے ہیں ۔ اور اہل علم حضرات اس کےبہت زیادہ فوائد اور فضائل بیان کرتے ہیں کہ اللہ کو ان ناموں سے مخاطب کرنے سے اللہ آپ کے قریب ہو کر آپ کی گفتگو کو سنتا ہے اللہ کے قریب ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اللہ کو نعوذباللہ دور سے دعا نہیں پہنچتی اس کا مطلب یہ ہے کہہ اللہ کے قرب کو آپ کا نفس محسوس کرنے لگتا ہے آپ دل جب یہ صدا لگتا ہے تو اللہ اس کا جواب اس آپ کے قلب کے سکون کی صورت میں دیتا ہے ۔اس اسم اعظم کو ہزار بارپڑھ کر دم 3 الائچی پر دم کر لیجئے اور ان الائچیوں کو پیس کر ایک سفوف تیار کیجئے اور پھر اس سفوف کو چائے کی پتی میں یا چینی میں شامل کیجئے تا کہ دم شدہ الائچی کی تھوڑی تھوڑی مقدار چائے کے ساتھ یا دیگر مشروبات کے ساتھ آپ کے جسم میں جاتی رہے ۔

انشاء اللہ اللہ پاک کے حکم سے اور اس عمل کی برکت سے آپ کے جسم میں بہت تبدیلیاں رونماہوں گی اور آپ بہت زیادہ فائدہ محسوس کریں گے۔اپنے گھر والوں کو بھی پلائیے گھر کے افراد بھی اللہ کے حکم سے کبھی بھی بیمار نہیں ہوں گے اور اس کے علاوہ شیرینی میں بھی ملا کر کھایا جاسکتا ہے۔اس عمل کے کرنے سے اللہ کے حکم سے گھر کے افراد میں قوت روحیت پیدا ہوگی اور عمر میں درازی رکھ دی جائے گی اور اگر کوئی ایسا انسان اسے استعمال کرے گا جو حاجت مند ہے ۔اور اس کی حاجات پوری نہیں ہوتی تو اللہ پاک اس عمل کی برکت سے اس کی تمام حاجات کو پورا فرمائے گا ۔حتیٰ کہ یہاں تک بھی کہاجاتا ہے کہ اگر گھر کا ایک فرد یہ عمل کرتا ہے تو اس کی صحبت میں بیٹھنے والے گھر کے تمام افراد کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے ۔اس لئے چائے تو گھر کا ہر فرد پیتا ہے تو چائے کی پتی میں اس سفوف کو ملا کر رکھ دیں تا کہ گھر کے تمام لوگ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔یہ کند ذہنی کا علاج ہے ،حافظہ قوی ہوتا ہے ،دل کی بیماریاں دور ہوتی ہیں ،نیند نہ آئے کا علاج ہے اور زیادہ سونے والوں کے لئے بھی اس میں علاج ہے۔اور اس کےساتھ آیت الکرسی کا پڑھنا بھی نتیجہ کو اورتیز تر کر دیتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *