اہم خبریں

سورۃ مریم روزانہ پڑھنے کاایسا فائدہ ہوتا ہے جو آپ کی زندگی کی تمام پریشانیاں دور کر دے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سورۃ مریم قرآن مجید فرقان حمید کے سولہویں پارے کی سورت ہے یہ سورت نبی پاک ﷺ پر مکہ مکرمہ میں ماہ رجب پانچ نبوی سے قبل نازل فرمائی گئی اس سورت میں سیدہ مریم علیہ السلام کا تذکر ہ تفصیلاً کیا گیا اس مناسبت سے اس سورت کو آپ کے نامِ نامی سے موسوم کیا گیا یہ سورت چھ رکوعات اٹھانوے آیات اور سات صد اسی کلمات پر مشتمل ہے اس سورت کے

حروف کی تعداد تین ہزار نو سو ہے رسولِ پاک ﷺ کی مشہور حدیث پاک میرے ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن پاک کا ایک حرف پڑھے گا اسے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں عطا کی جائیں گے اس کے مطابق اس سورت مبارکہ کی تلاوت کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمان کو انتالیس ہزار نیکیوں کا ثواب دیاجاتا ہے جناب خالد بن معدان ؒ فرماتے ہیں قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اہل جنت کو جنت میں داخل فرمائیں گے تو جنتی مزے لے کر سورہ یوسف اور سورہ مریم کی تلاوت کریں گے سبحان اللہ اس کی کتنی فضیلت ہے اس تحریر میں سورہ مریم پڑھنے کے فضائل بتائے جائیں گے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے آپ فرماتے ہیں کہ جوکوئی سورہ مریم روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے اس کی ہر مراد پوری ہوگی اگر وہ اولاد کی نیت سے پڑھے گا اگر وہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اولاد عطا فرمائے اولاد نہیں ہورہی اس نیت سے سورت کی تلاوت کرتا ہے کہ مجھے اولاد ہو تو فرمایا وہ اپنے مقصد کے اندر کامیاب ہوجائے گا کتنی بابرکت سورت سورہ مریم اس کی برکت سے آپ کے دل کے اندر جو آپ کی حاجتیں ہیں وہ پوری ہوں گی جس مقصد کے لئے آپ پڑھیں گے انشاء اللہ اس مقصد میں کامیابی ہو گی من کی مراد پوری ہوگی تو اس سورت کو آپ اپنا وظیفہ بنا لیجئے اس سورت کی تلاوت کیجئے اس سورت کی جن لوگوں نے تلاوتیں کیں ان کا وظیفہ بنایا انہوں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں اللہ تعالیٰ قرآن پاک کے صدقے میں تمام مسلمانوں کی پریشانیوں کو دور فرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago