کھیل

”بابر اعظم سے سٹامپ پیپر پر لکھوائیں کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر۔۔۔” پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل کی بات سن پر قومی اسمبلی قہقہوں سے گونج اٹھی

​اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل بھی پاکستان کرکٹ  ٹیم کی جیت کے لیے پُر امید ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے قومی اسم​​بلی میں دلچسپ انداز میں تبصرہ بھی کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے ہماری دعائیں ہیں اور امید ہےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر پاکستان پہنچےگی لیکن اس کے ساتھ ہی میں چاہتا ہوں کہ کپتان بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیا جائےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں ۔رکن اسمبلی کی بات سن کر دیگر اراکین بھی قہقہے لگا کر ہنس پڑے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago