ملٹی میڈیا

پنجاب اور اسلام آباد میں آٹے کے بحران کا خدشہ منڈلانے لگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد پنجاب، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن نے پیرکو راولپنڈی اوراسلام آباد میں جبکہ منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فلوملزنے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلےکی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی۔پنجاب حکومت نے فلورملز پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملز نے سرپلس اضلاع سے گندم کا پچیس فیصد کوٹہ اٹھانا ہوتا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago