یکطرفہ، زبردستی قانون سازی ہوئی تو عدالت میں چیلنج کرینگے، اپوزیشن کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)مشترکہ اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے یک طرفہ اور زبردستی قانون سازی کی تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر نون لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی

پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف نے گرم جوشی سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف نے اتفاق کیا کہ عوام دشمن قانون سازی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ایسی قانون سازی کے خلاف احتجاج ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے 3 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا، اس کمیٹی میں فاروق نائیک، اعظم نذیر تارڑ اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر (ن) لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی بعد ازاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی طے کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *