کھیل

چھکے پر چھکا، پاکستانی کرکٹر نے محض 27 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان سے تعلق رکھنے والے کرکٹر حافظ غلام محمد جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انڈر 16 کے کھلاڑی تھے، ان کے بارے میں سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب جٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لودھراں سٹیڈیم میں انہیں کرنٹ لگا تھا جس کے باعث ان کی ٹانگوں میں کمزوری ہو گئی اور پاؤں کی انگلیوں کو بھی نقصان پہنچا، انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا، 22 سال غلام محمد نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے تیز ترین سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔انہوں نے صرف 17 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری اور 27 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کیا اور 125 رنز بنائے، جس میں پندرہ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ حافظ غلام محمد نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے سینئرز نے حادثے کے بعد مجھے حوصلہ دیا اور گھر والوں کے تعاون کی وجہ سے آج میں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ حافظ غلام محمد کے ساتھ یہ حادثہ 2018ء میں پیش آیا تھا۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago