ملٹی میڈیا

اربوں روپے کی اراضی دھو کہ دہی سے بیچنے کا مقدمہ ٗ بریگیڈیئر (ر)فاروق مان گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کواپریٹیو بورڈ آف لیکوئیڈیشن کی اربوں روپے مالیت کی اراضی دھو کہ دہی سے فروخت کرنے کے مقدمہ میں نامزد بریگیڈیئر (ر)فاروق مان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ہے ۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ بر یگیڈیئر (ر)فاروق مان فراڈ کےمختلف مقدمات میں 12سال قبل نامزد ہوئے اور اس دوران تحقیقات کی جاتی رہی اب تک کی تحقیقات اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد بریگیڈیئر ریٹائر ڈ فاروق مان کے ملوث ہونے کے ایسےشواہد سامنے آئے جس پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے برگیڈیئر (ر) فاروق مان کو گرفتار کیا ہےاور ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر برگیڈیئر(ر) فاروق مان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی برگیڈیئر(ر) فاروق مان پر پی سی بی ایل کی اربوں روپے مالیت کی اراضی جعلسازی سے فروخت کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیے گئے ہیں اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان کے خلاف بھی قانونِ کے مطابق ہی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago