ملٹی میڈیا

سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کئی دہائیوں تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے پاکستان کے نامور صحافی محمد ضیاء الدین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق 1938 میں بھارت کے شہر مدراس (موجودہ چنئی) میں پیدا ہونے والے محمد ضیاء الدین کا انتقال اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر ہوا اور انتقال کے وقت

ان کی عمر 83 برس تھی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق محمد ضیاء الدین کا خاندان 1952 میں بھارت سے ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان) منتقل ہوا اور پھر محمد ضیاء الدین 1960 میں پاکستان منتقل ہو گئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔تقریباً 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایڈیٹر بھی رہے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago