اہم خبریں

24 سال بعد پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!!!

۔۔۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو نے آئندہ سال ٹیم کے پاکستان دورے کے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم مارچ اپریل 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے سے حالات بہت اچھے نہیں ہیں لیکن ان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے بالکل تیار ہے۔
آسٹریلوی ٹیم1998کےبعداب2022 میں چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ میچ،ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
خیال رہے2009 میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان دورےکے دوران سری لنکن ٹیم کی بس پر حملہ ہوا تھاجس کےبعد تمام انٹرنیشنل ٹیمز نے پاکستان آکر کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
یاد رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر2021 میں میں پاکستان کا دورہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کر دیا تھا لیکن اب پی سی بی کا اس حوالے سے موقف سامنے آیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کی وجہ سکیورٹی خدشات نہیں تھےبلکہ اس کی وجہ آسٹریلوی ٹیم کا نیوزی لینڈ کا دورہ تھا۔
آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان دورے کے اعلان کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل گیمز کی بحالی کی امید پیداہوئی ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago