اہم خبریں

مریم نواز اور پرویز رشید کی اہم موضوع پر گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، مریم نواز اور پرویز رشید کی اہم موضوع پر گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔ یہ آڈیو اے آر وائی چینل حاصل کر کے نشر کر دی ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے جیو ٹی وی کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے متعلق گفتگو کی لیکن اس آڈیو میں وہ اسے سکور کارڈ کہ رہی تھی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی کے بارے میں بات کی۔ پرویز رشید صاحب نے کہا کہ کہ سکور کارڈ میں نون لیگ کے بارے میں بہت غلط باتیں کی جاتی ہیں جو کہ صحافی حسن نثار صاحب کرتے ہیں اور نون لیگ کو گالیاں دیتے ہیں اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک اور ارشاد بھٹی بھی تو آگیا ہے وہ بھی نون لیگ کے خلاف بولتا ہے

اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ مظہر عباس صاحب کی گفتگو بھی ہمارے خلاف ہی ہوتی ہیں لیکن یہ اور بات ہے کہ وہ سب کے سامنے نے گھٹیا الفاظ استعمال نہیں کرتے لیکن وہ بھی ہمارے ساتھ نہیں ہیں اور اس بات کی شیخ رشید صاحب نے بھی تائید کی ۔ اس کے علاوہ مریم نواز کہتے ہوئے سنائی دیں کہ یہ جو دو باسکٹس ابا جان آزربائیجان سے لائے تھے جو کائنات نے رات کو پیک کی تھی ایک رانا جواد کو اور دوسری نصرت جاوید کو بھیجنی ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago