اہم خبریں

سرکاری کالجوں میں CTIs بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر ۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، ہائر ایجوکیشن کمیشن ہرسال کالج میں سی ٹی آئی یعنی کالج ٹیچنگ ٹرینیز کو بھرتی کرتا ہے ۔

2021 میں دسمبر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ سی ٹی آئی کے لیے خواہش مند افراد اپنے قریبی کالجوں میں اپلائی کر سکتے ہیں اور اپلائی کرنے والوں میں سے میرٹ پر آ نے والوں کو جاب کے لیے سلیکٹ کر لیا جائے گا 20 دسمبر کے بعد کالجز میں لسٹ لگائی گئی اور میرٹ پہ آنے والے اساتذہ کے نام لسٹ میں لکھے گئے اور ساتھ ہی انٹر ویو کی ڈیٹ بھی دی گئی تھی کچھ کالجوں میں شیڈول کے مطابق 27 تاریخ کو 27 دسمبر کو ان سلیکٹ ہونے والے اساتذہ کے انٹرویوز لیے گئے تھے اس سارے پراسس کے مکمل ہونے کے بعد بھی ابھی تک ان لوگوں کو جنہوں نے اپلائی کیا تھا اور انٹرویو بھی کلیئر کر لیا تھا ان کو کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ وہ کب سے جوائن کریں گے پچھلے جاری کیے گئے نوٹس میں یہ کہا گیا تھا کہ دو جنوری کے بعد یہ سلیکٹ ہونے والے اساتذہ اپنے اپنے کالجوں میں جوائننگ دیں گے لیکن تاحال ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گورنمنٹ کے پاس فنڈز نہیں ہیں کہ وہ ان اساتذہ کو تنخواہ دے سکیں یاد رہے یہ عارضی بھرتی ہونے والے اساتذہ 9 ماہ کے لیے مختلف کالجوں میں بھرتی کیے جاتے ہیں اور ان کو ہر ماہ چالیس ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے لیکن اس سال فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سے سی ٹی آئیز کو بھرتی کر نے کا عمل تاحال روک دیا گیا ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago