سال 2021 میں کس سیاست دان نے کتنا ٹیکس دیا؟ تفصیلات جاری کردی گئیں!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایف بی آر نے 2021 میں ادا کیے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ہراساں نہیں کریں گے لیکن ٹیکس ضرور ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صرف دو ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار کا ٹیکس ادا کیا ہے ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے 19 لاکھ پچاس ہزار کا ٹیکس ادا کیا ، سینیٹرز طلحہ محمود نے تین کروڑ 22 لاکھ کا ٹیکس ادا کیا ، وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا جبکہ شہباز شریف نے 82 لاکھ ٹیکس ادا کیا بلاول بھٹو زرداری نے پانچ لاکھ ٹیکس ادا کیا جبکہ آصف علی زرداری نے 22 لاکھ کا ٹیکس ادا کیا،

پی ٹی آئی کے نجیب ہارون نے 14 کروڑ 7 لاکھ کا ٹیکس ادا کیا۔ عثمان بزدار نے صرف دو ہزار کا ٹیکس ادا کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 5 لاکھ کا ٹیکس ادا کیا۔ سابق وزیر اعلی جام کمال نے تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ کا ٹیکس ادا کیا ، فواد چودھری نے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے چار لاکھ 5 ہزار کا ٹیکس ادا کیا ، وفاقی وزیر مراد سعید نے 78 ہزار کا ٹیکس ادا کیا چیئرمین سینٹ نے 14 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *