شیخ رشید کا اپنی چوتھی کتاب کے شائع ہونے پر حیران کن مطالبہ۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، شیخ رشید احمد دسمبر 2020 سے پاکستان کے اینٹیریر منسٹر ہیں ، آ پ 2018 سے 2020 تک منسٹر آ ف ریلوے رہ چکے ہیں۔ ایوب خان کے دور میں شیخ رشید احمد نے اپنا سیاسی سفر شروع کیا۔

شیخ رشید احمد نے کچھ کتابیں لکھیں ہیں جن میں ان کی 1995 میں لکھی جانے والی کتاب میں “فرزند پاکستان” اور 2020 میں لکھی جانے والی کتاب “لال حویلی سے اقوام متحدہ تک” شامل ہیں۔

گزشتہ روز اپنی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ تقریب رونمائی میں کافی مشہور شخصیات نے شرکت کی ۔ کتاب کی تقریب رونمائی میں انہوں نے کہا کہ سیاست میڈیا کی وجہ سے زندہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے ہی سیاست زندہ رہی تو چوتھی کتاب بھی لکھوں گا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی چوتھی کتاب ان کے مرنے کے کم از کم 5 سال بعد شائع کی جائے کیونکہ وہ اپنی اس کتاب میں بڑے بڑے راز فاش ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست وراثت میں نہیں ملی بلکہ انہوں نے یہ سب کچھ بڑی محنت سے کمایا ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آ ٹھ سال جیل میں گزارے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *